30سیکنڈمیں63پینسلیں توڑنےکاورلڈریکارڈقائم

30سیکنڈمیں63پینسلیں توڑنےکاورلڈریکارڈقائم
کیپشن: World record for breaking 63 pencils in 30 seconds

ویب ڈیسک:امریکی شہری نے 30سیکنڈمیں 63پینسلیں توڑنےکاورلڈریکارڈ اپنےکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکاکی ریاست آئڈاہوکےرہائشی ڈیوڈرش جوکہ پہلےہی250سےزائدگنیز ورلڈریکاڈاپنےحصےمیں شامل رکھتےہیں انہوں نےایک اوراعزازاپنےنام کرلیاہے۔
 ڈیوڈ رش محض30 سیکنڈز میں63 پینسلوں کو توڑکر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی ایک اور جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تو انہیں 30 سیکنڈ کی مدت میں 50 پینسلیں توڑنا بھی بہت مشکل لگ رہا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے بتایا کہ پینسلیں توڑنے سے پہلے میں نے ایک لچکدار لکڑی کے ذریعے اپنے ہاتھوں کی طاقت اور ہینڈ گریپرز سے گرفت پر کنٹرول حاصل کرنے کی مشق کی۔ یہی وجہ ہے کہ ریکارڈ والے دن میں نے پہلے سے طے شدہ پینسلوں کی تعداد سے2 زائد پینسلیں بھی توڑ ڈالیں۔