شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

srk actor of century
کیپشن: srk actor of century
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایمپائر میگزین نے دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان  برصغیر  کے واحد  اداکار ہیں جن کا نام اس  فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔

میگزین نے اپنی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ فہرست میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔ تاہم اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔