پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب

پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب
کیپشن: پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں دراندازی  کے دوران مارے جانیوالے 7حملہ آوروں میں سے ایک دہشت گرد افغان باشندہ نکلا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی  ۔ صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کی واحد وجہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کی دراندازی ہے۔ پاکستان کی سرتوڑ کوششوں سے افغان طالبان کی جانب سے اس حوالے سے وعدے تو کیے گئے مگر ٹی ٹی پی کیخلاف کاروائی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی

باوجود اس کے کہ دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے افغان طالبان کے علم میں ہیں مگر وہ ان کیخلاف کوئی بھی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ہیں۔

ترجمان کے مطابق افغان دہشتگرد ملک الدین مصباح کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کرنے کے لیے اب براہ راست افغان شہری ملوث ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک پہلو ہے۔ماضی میں پاکستان میں دہشتگردی کے  بے شمار واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں نے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔