سندھ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،نگران وزیرداخلہ نے جائزہ لیا

سندھ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،نگران وزیرداخلہ نے جائزہ لیا
کیپشن: سندھ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،نگران وزیرداخلہ نے جائزہ لیا

ایک نیوز :نگراں صوبائی وزیر داخلہ سندھ حارث نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ رفعت مختار نے ایس پی آفس میرپورماتھیلو پہنچ کر ضلع  میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کےمطابق نگراں صوبائی وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر ریٹائرڈ حارث نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ رفعت مختار مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد میرپورماتھیلو پہنچے ۔ جہاں پر ایس پی آفس میں ان کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،سندھ اور پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت اور کچہ میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لیے پولیس کے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بارے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑو نے نگراں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو کچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید ، ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی ، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل ، ڈی آئی جی سکھر و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔