سرکاری حج اسکیم،حکومت کا11 لاکھ فی کس وصول کرنےکافیصلہ

سرکاری حج اسکیم،حکومت کا11 لاکھ فی کس وصول کرنےکافیصلہ
کیپشن: سرکاری حج اسکیم،حکومت کا11 لاکھ فی کس وصول کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کرلیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلئے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلئے مختص ہو گا۔

دوسری جانب طویل چھٹی نہ ملنے کا مسئلہ حل ہوگیا،اب حج کریں صرف 20 دن میں۔

 وزارت مذہبی امور نے پہلی مرتبہ شارٹ(قلیل مدتی) حج کا پیکج متعارف کرا دیا،سرکاری اسکیم کے تحت قلیل مدتی حج کیا جاسکے گا،طویل چھٹی نہ ملنے کے سبب پاکستان اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی حج پر نہیں جاسکتے تھے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مطالبے پر قلیل مدتی حج پیکج متعارف کروایا گیا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کاکہنا ہے کہ 40 روزہ حج معمول کے مطابق کیا جاسکے گا۔قلیل مدتی حج پر ذیادہ اخراجات آتے ہیں ،مگر یہ سہولت معمول کے حج پیکج پر ہی فراہم کی جائے گی،سرکاری حج کے لئے مجوزہ پالیسی  گیارہ لاکھ روپے فی کس وصول کئے جائیں گے۔