پنجاب کےمختلف اضلاع سےکالعدم تنظیم کے7 دہشتگرد گرفتار

پنجاب کےمختلف اضلاع سےکالعدم تنظیم کے7 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: پنجاب کےمختلف اضلاع سےکالعدم تنظیم کے7 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق روان ہفتے 472 کومبنگ وسرچ آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی گرفتاری ساہیوال، گوجرانولہ اورڈیرہ غازی خان سے کی گئی۔