آ رمی چیف کی محمدبن سلمان سےملاقات،علاقائی امن وسلامتی پرتبادلہ خیال

آ رمی چیف کی محمدبن سلمان سےملاقات،علاقائی امن وسلامتی پرتبادلہ خیال
کیپشن: Arami Chief's meeting with Muhammad bin Salman, discussion on regional peace and security

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےسعودی درالحکومت ریاض میں محمدبن سلمان سےملاقات کی ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنےسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا،اپنےدورہ کےدوران آرمی چیف نےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیزآل سعودسےملاقات کی ،آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات کےدوران سعودی عرب اورپاکستان کےباہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیاعسکری اوردفاعی تعاون اوراسےبہتر بنانےکے طریقوں پر بات چیت کی ،باہمی اور سیکیورٹی دلچسپی کےحامل امور، علاقائی اورعالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
 سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سعوی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان کے لیے پرتپاک جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔