ڈچ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر آمد،پرچم کشائی دیکھی

ڈچ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر آمد،پرچم کشائی دیکھی
کیپشن: ڈچ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر آمد،پرچم کشائی دیکھی

ویب ڈیسک:ڈچ ہاکی کلب بل ای ٹیم کا واہگہ بارڈرکا دورہ،سبز ہلالی پرچم لہراتےاور تصاویر بنواتے رہے۔پرچم کشائی بھی دیکھی۔

ڈچ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر آمد پر رینجرز کے حکام نے استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں کو زیرو لائن کا بھی دورہ کرایا گیا۔

 ڈچ کلب نے صبح کے وقت  سیالکوٹ میں ہاکی تیار کرنے والی معروف برینڈز کی فیکٹریوں کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہک ڈچ ہاکی کلب اور ایچ ای سی پاکستان کے درمیان دوسرا میچ بدھ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔