بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط 

بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط 
کیپشن: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط 

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ  کے نام خط ، سول سپریمیسی اور آئین کی بالادستی پر زوردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے خط میں نوازشریف کی توشہ خانہ سے گاڑی کے  معاملے پرنیب کے بیان ، بہاونگر واقعہ،ججز کا خط اور کمشنر روالپنڈی کے معاملے کو بھی تحریر کیا۔

خط میں عمران خان کاکہنا تھاکہ عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست 2ماہ سے زیر التواء ہے۔آپکی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اہم معاملات میں غیر سنجیدگی آئینی بحران کو بڑھا دے گی۔غیر سنجید گی کا ملک پہلے ہی سامنا کر رہا ہے اور اسے مزید کھائی کے قریب دھکیل دے گا۔چند سال قبل آپکو سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس کی صورت میں ریاست کے غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ تو آپ نے مختلف فورمز پر اس بات پر فصاحت و بلاغت کا اظہار کیا۔آپ نے کہا کہ مرحوم والد قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے۔انہوں نے اور علی جناح نے کس طرح دو تاریخی شخصیات نے ایک جیسے اصولوں اور اقدار کی حمایت کی۔آئین کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں نے عوام کے سامنے آئین کو ہاتھ میں تھاما اور اعلان کیا کہ یہ کتاب آپ کی رہنمائی کرتی ہے۔آپ نے کہا قرآن مجید اور سنت رسول کے بعد آئین ہے۔

عمران خان کاچیف جسٹس کے نام خط میں کہنا تھاکہ اب آپ کےلیے یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ  آپ کا پاکستان کے بانیوں کے اصولوں،اقدار اور آئین کی بالادستی پر یقین حقیقت ہےیا محض کھوکھلی بیان بازی تھی۔