ضمنی الیکشن سے قبل پی پی164کا بیلٹ پیپروائرل

ضمنی الیکشن سے قبل پی پی164کا بیلٹ پیپروائرل
کیپشن: ضمنی الیکشن سے قبل پی پی164کا بیلٹ پیپروائرل

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 164کے ضمنی الیکشن سے قبل بیلٹ پیپرسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

بیلٹ پیپرسوشل میڈیا پروائرل ہونے پر پارٹی امیدوار اپنے اپنے نشانات کے ساتھ ووٹرز کو آگاہ کرنے لگے۔بیلٹ پیپرز کی تصاویر کس پولنگ اسٹیشن سے لی گئی تاحال معلوم نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ 21سیٹوں پرضمنی الیکشن کا انعقاد کل ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔