آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا مسئلہ حل ہوگیا

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا مسئلہ حل ہوگیا
کیپشن: آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا مسئلہ حل ہوگیا

ایک نیوز :علی ناصررضوی 21اپریل کے بعد چارج سنبھالیں گے۔آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا مسئلہ حل ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب سے ڈی آئی جی آپریشنر علی ناصررضوی کو جلد ریلیوکردیاجائیگا۔ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کیلیے ایاز سلیم،خالد ہمدانی ،شہزاد بخاری اور محمد فیصل کےناموں پر غور کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا ۔اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔