بلوچستان کابینہ کی تشکیل مکمل،کس کوکون سی وزارت ملی؟

بلوچستان کابینہ کی تشکیل مکمل،کس کوکون سی وزارت ملی؟
کیپشن: Balochistan cabinet formation complete, who got which ministry?

ایک نیوز:بلوچستان کابینہ کی تشکیل کاعمل مکمل ہوگیا،کس کوکون سی وزارت مل گئی۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نےاعلامیہ جاری کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی، شعیب نوشیروانی خزانہ، سلیم کھوسو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،حاجی علی مدد جتک خوراک، میر صادق عمرانی ایریگیشن ،عبدالرحمان کھیتران کوپی ایچ ای کاقلمدان سونپ دیاگیا۔

اعلامیہ کےمطابق راحیلہ حمید درانی تعلیم ،سردار فیصل جمالی صحت ،نور محمد دمڑ خوراک ،سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ ،بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ،میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ ،میر عاصم کرد گیلو ریونیو کاوزیربنادیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں ۔علی حسن زہری انڈسٹریز ،نسیم الرحمان ماحولیات، بابا غلام رسول عمرانی لیبر اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ  کےمحکمےتفویض کئے گئے ہیں۔