حکومت ،عمران خان لڑتےرہےتو پاکستانی روپیہ مزید گرےگا،بلوم برگ

حکومت ،عمران خان لڑتےرہےتو پاکستانی روپیہ مزید گرےگا،بلوم برگ
کیپشن: حکومت ،عمران خان لڑتےرہےتو پاکستانی روپیہ مزید گرےگا،بلوم برگ

ایک نیوز: معاشی معاملات پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلوم برگ نے وارننگ دی ہے کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا، ملک میں مزید مہنگائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کیساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے، رواں ماہ عمران خان کی گرفتاری کے واقعہ سے معاملہ مزید بگڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، آئی ایم ایف سے مزید کوئی پے منٹ نہیں ملی ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں اور ان سب کا تعلق آئی ایم ایف کی منظوری سے ہے۔ جون، جولائی سے لے کر ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں مگر ہمارے فارن ریزرو 4 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ اس سے خطرات بڑھتے جائیں گے اور پاکستانی کرنسی پر پریشر بڑھے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے بھی زائد پر ٹریڈ ہو رہا ہے تو لگتا یہ ہے کہ نئے مالی سال میں ملکی معاشی صورت حال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔