پی ایس ایل کےبعددورہ نیو زی لینڈکی تیاریاں

پی ایس ایل کےبعددورہ نیو زی لینڈکی تیاریاں
کیپشن: Preparations for New Zealand tour after PSL

ایک نیوز:دورہ نیوزی لینڈکیلئےقومی ٹیم میں پی ایس ایل کےبہترین کھلاڑی لیئےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےنویں ایڈیشن کےبہترین کھلاڑیو ں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسلیکٹروہاب ریاض کوبہترین کھلاڑیوں کی لسٹ مرتب کرنےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل نائن کے بہترین باولرز، بہترین بلے بازوں کی لسٹ مانگ لی اوراچھےوکٹ کیپرزکی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
ذرائع کےمطابق پی ایس ایل نائن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کوقومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائےگا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کاکول اکیڈمی میں 25مارچ سے8اپریل تک لگنےکاامکان ہے۔جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی پاک آرمی کے جوانوں کے نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔