شیری مزاری کے گھر سے بھی ریکارڈنگ ڈیوائس ملنے کا انکشاف

 شیری مزاری کے گھر سے بھی ریکارڈنگ ڈیوائس ملنے کا انکشاف

ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے اپنے گھر کے بیڈروم سے خفیہ آلہ ملنے کا انکشاف کردیا۔ 

شیری مزاری نے میڈیا گفتگو میں اپنے بیڈروم میں سے آواز سننے والا آلہ ملنے کا انکشاف کیا ہے جو کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر سے بھی پکڑا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اس کے بارے میں شک و شبہ ہے کہ یہ آلہ کسی ایجنسی نے لگایا ہے۔

شیری مزاری کا کہنا ہے  کہ آصف زرداری نے بلیک واٹرز کو ویزے دیئے۔ اسلام آباد میں بڑی امریکی ایمبیسی ہے۔ غیر ملکی سفارتخانے نے منسٹر انکلیو سمیت اہم عمارتوں کے قریب ڈیوائسز لگارکھی ہیں۔ اسلام آباد میں قلعہ نما ایمبیسی بنانے کی اجازت کس نے دی؟

 شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شیری مزاری سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر سے بھی آلہ پکڑا گیا تھا۔ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔اس طرح کی حرکتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔