لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری فروری میں کھول دیا جائیگا،محسن نقوی

لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری فروری میں کھول دیا جائیگا،محسن نقوی
کیپشن: لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری فروری میں کھول دیا جائیگا،محسن نقوی

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری فروری میں کھول دیا جائیگا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  کی زیرصدارت اجلاس ، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ  فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔

محسن نقوی نے  چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ  چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔

اجلاس کے دوران جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

 ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

 اجلاس میں  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام  نے شرکت کی۔