بھارتی فلم’بیجوباورا‘بننےسےپہلےمشکلات کاشکار

بھارتی فلم’بیجوباورا‘بننےسےپہلےمشکلات کاشکار
کیپشن: Kashkar faced difficulties before making the Indian film 'Biju Bawara'

ویب ڈیسک:بالی ووڈفلم ’بیجوباورا‘بننےسےپہلےہی تاخیرکاشکارہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلم’بیجوباورا‘پربالی ووڈڈائریکٹرسنجےلیلابھنسالی کئی برسوں سےکام کررہےہیں جبکہ اس پروجیکٹ پر متعدد نشیب و فراز آئے ہیں۔ 
کورناوباسےقبل بھنسالی نےاس میوزیکل فلم کا اعلان کیا تھا اور اس کے مرکزی کرداروں کیلئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو فائنل کرلیا گیاتھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر نے میگا فلم کیلئے 350 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے اور فلم کی تکمیل میں یہی سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنجے بھنسالی نے متعدد اسٹوڈیوز سے رابطہ کیا ہے لیکن وہ ایک میوزیکل فلم پر اتنی بڑی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
کچھ اسٹوڈیوز نے ڈائریکٹر کو فلم کا بجٹ کم کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن سنجے بھنسالی بجٹ کو کم کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
’بیجو باؤرا‘ شروع نہ ہونے پر فلمساز اپنی نئی فلم ’انشااللہ‘ پر کام کررہے ہیں اور اگر شاہ رخ خان کی طرف سے گرین سگنل مل گیا تو یہ ان کی اگلی فلم ہوگی۔