پی ٹی آئی کورکمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم،سنی اتحاد کونسل اتحاد کی توثیق کردی 

پی ٹی آئی کورکمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم،سنی اتحاد کونسل اتحاد کی توثیق کردی 
کیپشن: پی ٹی آئی کورکمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم،سنی اتحاد کونسل اتحاد کی توثیق کردی 

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کور کمیٹی نے مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کی توثیق کردی ۔

کورکمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق سنگین خطرات پرگہری تشویش کااظہار کیا۔بانی چیئرمین انکی اہلیہ سمیت تمام پابندِ سلاسل قائدین اور سیاسی کارکنان کےبنیادی حقوق بحال کرنے، پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر ان کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا۔

تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے کمشنر راولپنڈی کے اعتراف جرم کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔