پارلیمانی بورڈ اجلاس میں نوازشریف نے باپ بیٹوں کی صلح کرادی

پارلیمانی بورڈ اجلاس میں نوازشریف نے باپ بیٹوں کی صلح کرادی
کیپشن: پارلیمانی بورڈ اجلاس میں نوازشریف نے باپ بیٹوں کی صلح کرادی

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے باپ بیٹوں کی صلح کرادی ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فیصل آباد سے لیگی رہنما میاں فاروق کے دو بیٹوں میاں معظم اور میاں قاسم کی صلح کرادی ۔

میاں نواز شریف نےاجلاس میں قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔ میاں معظم کو والد میاں فاروق اور میاں قاسم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ۔

میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والد اور بھائی میاں قاسم دونوں سے معذرت کی ۔میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والدکی مرضی کے برخلاف پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔

سابق ایم این اے میاں محمد فاروق مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں۔ ان کے بیٹے میاں قاسم فاروق مسلم لیگ ن فیصل آباد ضلع کی تنظیم کے صدر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے ایپلائی کر رکھا ہے۔ جبکہ میاں معظم فاروق سابق چئیرمین ضلع کونسل ہیں انہوں نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے۔ دونوں بھائی آج مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔

 میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں۔ ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں۔ میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس آئے۔ معذرت کو میاں فاروق نے قبول بھی کیا اور اپنے بڑے بیٹے معظم فاروق کے سر پر بوسا بھی دیا۔