آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں،نواز شریف

آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں،نواز شریف
کیپشن: آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں،نواز شریف

 ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ  آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں اور پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا۔  
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ملک اچھا چل رہا تھا ، لگ رہا تھا کہ پاکستان کی تعمیر نو ہورہی ہے، ہم نے جو کام شروع کیا تھا جو پالیسیاں بنائی تھیں ۔اس کے دور رس نتائج نکلے، ملک میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی، گروتھ بڑھتی جارہی تھی لیکن ڈھائی سال کے بعدہماری حکومت ختم کردی گئی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ   4 سال تک ڈالر کو ہلنے نہیں دیا لیکن جیسے ہی بانی پی ٹی آئی آیا ڈالر کو پر لگ گئے، آرٹی ایس بند کرکے ان کو جتوانا پڑا، سلیکٹڈ بندےکو وزیراعظم بنوایاگیا تو اس میں ایم کیوایم کے ووٹ بھی شامل تھے، افسوس ہوتا ہے کہ ہم دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں، پارٹی سے لوگ توڑے گئے، آر ٹی ایس بند کروایا گیا، چار ووٹوں کی برتری سے سلیکٹڈ کو وزیراعظم بنایا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے، ورنہ ہماری2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، پتا تو چلے کہ وہ 2 سال کی محنت کیا تھی، قوم کو بھی پتا چلے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کامزید کہنا تھا کہ میں غیبت کیخلاف ہوں۔برائی دیکھ کر بھی اگر بات کرتے ہیں تو یہ غیبت ہے۔کسی کے بارے میں غیبت نہیں کرنی چاہیے۔جھوٹ کی بھی معافی نہیں ملنی ۔وعدہ کریں آپ زندگی میں کبھی غیبت نہیں کریں گے۔