پی ٹی آئی کےسابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سیاست سے دستبردار

پی ٹی آئی کےسابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سیاست سے دستبردار
کیپشن: Former PTI Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman quits politics

ایک نیوز :تحر یک انصاف کےسابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سیاست سے دستبردار ہوگئے۔

ایک ویڈیو پیغام سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہنا تھاکہ  میرے خلاف سازشیں ہورہی ہے ، مجھ سمیت تین رہنماؤں پرغداری کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔میرے خاندان سےکوئی فرد بھی الیکشن میں حصہ نہیں لےگا،کورکمیٹی اجلاس میں مجھ سمیت 3رہنماؤں پرغداری کےبےبنیاد الزامات لگائےگئے ہیں ۔سب کو پتہ ہے کہ پارٹی میں کس نےکتنے پیسے بنائے،جن رہنمائوں نے منی لاڈرنگ کی ان کو مجھ سے ڈر ہے۔