فن لینڈ کی وزیراعظم نجی پارٹی کی ویڈیو لیک ہونے پر ناراض

finland pm sana marin
کیپشن: finland pm sana marin

ایک نیوز نیوز: فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مارین نے نجی ویڈیوز جاری ہونے کے بعد جرات مندانہ انداز میں اپنی دوستوں کے ہمراہ   پارٹی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا  کہنا ہے کہ وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ پرائیویٹ  ویڈیو پرائیویٹ جگہ پر بنائی گئی  کیسے لیک ہوگئی۔  انہیں اس ویڈیو پر  سیاسی مخالفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیوز میں فن لینڈ کے 36 سالہ وزیراعظم ثنا مارین کو دوستوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ثنا مارین  کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز نجی ہیں اور ایک نجی جگہ پربنائی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رات گزاری جس میں  ہم نے ابھی پارٹی کی اور میں نے ڈانس کیا اور گایا۔ فوٹیج میں مارین اور پانچ دیگر افراد کو کیمرے کی طرف پوز دیتے ہوئے اور ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک اور کلپ میں مارین کو  گاتے بھی ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مارین کے مخالفین نےاس کے رویے کو وزیر اعظم کی جانب سے ناگوار قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ میکو کرنا نے ٹویٹ کیا کہ مارین کا ڈرگ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

ثنا مارین نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی میں شراب نوشی کی گئی تھی لیکن وہ پارٹی کے دوران کسی بھی منشیات کے استعمال سے آگاہ نہیں تھیں۔جس پر وزیر اعظم کے حامیوں نے اس کا دفاع کیا اور ناقدین پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا۔

سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسر اشوک سوین نے ٹویٹ کیا کہ کام کے بعد پارٹی کیوں نہیں کی جا سکتی ہے؟ کیا ہم اپنے لیڈروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ انسان نہ ہوں؟ مارین نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ویڈیوز کی لیک ہونے کے بعد انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔  لیکن یہ پرائیویٹ ویڈیوز ہیں اور انہیں پبلک نہیں ہونا چاہیے تھا

وزیر اعظم کا کہنا تھا انہیں اس موسم گرما میں اور ایک نجی گھر میں شوٹ کیا گیا ہے۔ میں یہ نہیں بتا سکتی ہوں کہ یہ کس کا گھر ہے۔

واضع رہے مارین ثنا اس سے قبل بھی ایسے تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل  2021 میں ایک نائٹ کلب میں ان کی ایک تصویر منظر عام پر ائی تھی جس کے بعد مارین سانا نے عوام سے معافی مانگی تھی اس کے بعد فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔مارین نے اس وقت انٹرویو میں کہا کہ "میں نے غلط کیا ہے۔ مجھے صورتحال پر غور کرنا چاہیے تھا۔