اقوام متحدہ روس سے نیو کلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے:یوکرین

اقوام متحدہ روس سے نیو کلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے:یوکرین
کیپشن: اقوام متحدہ روس سے نیو کلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے:یوکرین

ایک نیوز نیوز: یوکرین کے صدر ولڈیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا  ہے کہ اقوام متحدہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ 

یوکرینی صدر ولڈیمیر زیلنسکی نے روسی فورسز کے یوکرین سے نکل جانے تک امن معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ولڈیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس ہماری سرزمین چھوڑے اس کے بعد ہی امن پر بات کی جائےگی۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی کیف میں ملاقاتیں کی۔ یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی نے روسی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں ولڈیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں اہم کردار ادا کرے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے میں طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔