قومی وصوبائی اسمبلی کاضمنی الیکشن ،انتخابی مہم کاآج آخری روز

قومی وصوبائی اسمبلی کاضمنی الیکشن ،انتخابی مہم کاآخری روز
کیپشن: National and Provincial Assembly by-election, the last day of election campaign

ایک نیوز:قومی وصوبائی اسمبلی کے21حلقوں میں ضمنی الیکشن 21اپریل کوہوں گے، امیدواروں کے پاس انتخابی مہم چلانے کا آج آخری روزہے۔
تفصیلات کےمطابق انتخابی مہم کاوقت آج رات12بجےختم ہوجائےگا۔

الیکشن کمیشن کےمطابق ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کی امیدواروں،ووٹرز اور سپورٹرز کو یاددہانی ، ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 19اور20اپریل کی درمیانی شب ختم ہوجائے گی، مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی ہوسکتی ہے۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیں گی، سیکیوررٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔