کیپٹن صفدر بھی سیاست کے میدان میں متحرک، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا

کیپٹن صفدر بھی سیاست کے میدان میں متحرک، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا
کیپشن: Captain Safdar also active in the field of politics, Nawaz Sharif gave an important task

ایک نیوز: کیپٹن صفدر میں عام انتخابات نزدیک آتے ہی سیاست کے میدان میں متحرک ہوگئے ہیں۔ جنہیں نواز شریف کی جانب سے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے پرانے ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں نوازشریف کی ہدایت پر کیپٹن ر صفدر نے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منالیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردیے۔ کیپٹن ر صفدر نے دونوں کی صلح کرواکر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی۔ 

بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ر صفدر اب امیر مقام کو لیکر سابق وزیراعلی سردار مہتاب عباسی کے پاس جائیں گے۔ سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔ 

اس کے علاوہ کیپٹن ر صفدر نے پشاور میں اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف دورہ خیبرپختونخوا سے قبل پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے مریم نواز اور امیر مقام کے علاوہ کیپٹن ر صفدر کو ٹاسک دیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے بھی نوازشریف کی آنے والے دنوں میں ملاقات متوقع ہے۔