پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ریکارڈ نیب کےحوالے

پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ریکارڈ نیب کےحوالے
کیپشن: پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ریکارڈ نیب کےحوالے

ایک نیوز: محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا  تمام ریکارڈ نیب کےحوالےکردیا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا انفلوئنسررز کے پروجیکٹ کے سالانہ اخراجات اور مختص فنڈز کی تفصیلات نیب کو دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں ایک ہزارسے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیےگئے تھے۔