بچوں کی تاریخ پیدائش کےنمبرزکی لاٹری نےخاتون کی قسمت بدل دی

بچوں کی تاریخ پیدائش کےنمبرزکی لاٹری نےخاتون کی قسمت بدل دی
کیپشن: Lottery of children's date of birth numbers changed the fate of women

ویب ڈیسک:امریکی ریاست ایلینائی کی ایک خاتون نےاپنےبچوں کی تاریخ پیدائش کےنمبرزکےمطابق ایک لاٹری خریدی،جس سےخاتون کی قسمت بدل گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایک مثال ہےکہ ’’دینےوالاجب بھی دیتادیتاچھپڑپھاڑکے‘‘ایک امریکی خاتون نےاپنےبچوں سےمحبت کےطورپران کی تاریخ پیدائش کےنمبرزکےمطابق   لاٹری خریدی،جوکہ خاتون کیلئےخوش قستمی کی علامت بن گئے،اورخاتون کا  14لاکھ امریکی ڈالرزکاانعام لگ گیا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق خاتون کو (خوش قسمت ماں) کےلقب سے شناخت کیا گیاہے، خاتون نے الینائی لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے بچوں کے برتھ ڈیز کو لکی ڈے لوٹو ٹکٹ آن لائن خریدنے کے لیے استعمال کیا۔
خاتون کامزید کہنا تھا کہ رات گئے پیرنٹنگ سیشن کے دوران اسکے نتائج کو چیک کیا۔ اس دوران میرا بچہ جاگ کر رونے لگا اسے دوبارہ سلا کر میں نے لاٹری ایپ کھولا تو مجھے یقین نہیں آیا کہ میں نے14 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وہ لاٹری نکلنے سے پہلے ہی جانتی تھیں کہ یہ لکی نمبر ہے۔ خاتون نے انعامی رقم کے استعمال کے حوالے سے اپنے فوری منصوبوں کا انکشاف نہیں کیا۔