جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حالات کشیدہ، کارکنوں کا پتھراؤ، پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حالات کشیدہ، کارکنوں کا پتھراؤ، پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ
کیپشن: The situation outside the judicial complex is tense, stone pelting by workers, police baton charge, shelling of tear gas(file photo)

ایک نیوز: عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کے بعد پولیس کیجانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان آج توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ہیں۔ پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے علاوہ غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع کیا گیا تھا۔ تاہم اب جب عمران خان پیشی کیلئے پہنچے تو ان کے ساتھ کافی تعداد میں کارکن بھی پہنچ گئے۔ جنہیں پولیس کی جانب سے اندر جانے سے روکا گیا۔ 

کارکنوں کی جانب سے اندر جانے پر مزاحمت کی گئی اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا گیا۔ جس سے حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس نے کارکنوں سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔