ایران سے متعلق بیان :رانا ثنا نے عمران خان کے بیان کو غداری قراردیدیا

ایران سے متعلق بیان :رانا ثنا نے عمران خان کے بیان کو غداری قراردیدیا
کیپشن: ایران سے متعلق بیان :رانا ثنا نے عمران خان کے بیان کو غداری قراردیدیا

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا، یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم مسلط رہا،یہ  پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے پاکستان کی خودمختاری کے حق پر کمپرومائز کرنے کا بیان ہے ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان  پاکستان کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہے اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں، دہشت گردوں کے مارے جانے کا غم ہے، اس سوچ پر لعنت ہے یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت گردوں کا ترجمان کر سکتا ہے 9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔