عام انتخابات 2024:پی ٹی آئی نےقومی وصوبائی اسمبلیوں سےامیدواروں کااعلان کردیا

عام انتخابات 2024:پی ٹی آئی نےقومی وصوبائی اسمبلیوں سےامیدواروں کااعلان کردیا
کیپشن: عام انتخابات 2024:پی ٹی آئی نےقومی وصوبائی اسمبلیوں سےامیدواروں کااعلان کردیا

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا، تاحال 47 امیدواروں کے حتمی نام آنا باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے 859 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ تاہم دونوں ایوانوں کے لیے تاحال 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جاسکا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے کُل 266 حلقوں میں 8 حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل نہ ہوسکے۔

پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے تاحال 5 حلقوں میں سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں جبکہ سندھ کے 130 حلقوں میں سے بھی پی ٹی آئی کے 10 امیدواروں کے نام تاحال فائنل نہیں ہوسکے۔

خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں سے بھی پی ٹی آئی 4 امیدواروں کے حتمی نام نہیں دے سکی۔

اسی طرح سے بلوچستان اسمبلی کیلئے بھی تاحال کل 51 حلقوں سے 20 حلقے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے خالی ہیں۔