محسن نقوی نے والٹن روڈ پر چیل چوک فلائی اوورکاسنگ بنیاد رکھ دیا

محسن نقوی نے والٹن روڈ پر چیل چوک فلائی اوورکاسنگ بنیاد رکھ دیا
کیپشن: محسن نقوی نے والٹن روڈ پر چیل چوک فلائی اوورکاسنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک:شہریوں کی بے لوث خدمت کا سفر جاری و ساری،  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ کا (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فلائی اوور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ کو90روز سے  قبل مکمل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ منصوبے سے والٹن روڈ پر ٹریفک اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل حل ہونگے۔  منصوبے کی تکمیل سے والٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی۔فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی۔ سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور کی منصوبہ بندی کی جس سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا، والٹن روڈ اوراس سے ملحقہ تقریبا 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی۔ 

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ  قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی جس سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئیگی۔قومی ہیروز اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کو قوم کے ایک بہادر سپوت میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ 
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر،  سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین سی بی ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر  این ایل سی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔