پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے نیا پلان بنادیا

پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے نیا پلان بنادیا
کیپشن: پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے نیا پلان بنادیا

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کیساتھ اتحاد، پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی۔تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے نیا پلان بنادیا۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف نےتحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ پارٹی سے رابطے شروع کردیئے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے پلیٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔

 تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین نعیم شاہین سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سینئررہنما شوکت یوسفزئی نے رابطہ کرلیا۔ شوکت یوسفزئی نے نعیم شاہین سے حکومت سازی بارے گفتگو کی۔

 تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ نے حالیہ انتخابات میں گھڑی کے انتخابی نشان پر انتخابات لڑے۔ نعیم شاہین ماضی میں تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے اعلی عہدوں پر رہے ہیں۔

 تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے پلیٹ فارم سے حکومت بنانے پر اسد قیصر نے بھی غور شروع کردیا، ذرائع نعیم شاہین کی جلد اسد قیصر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔