ن لیگ کو بلوچستان سے ایک اوروکٹ مل گئی 

ن لیگ کو بلوچستان سے ایک اوروکٹ مل گئی 
کیپشن: ن لیگ کو بلوچستان سے ایک اوروکٹ مل گئی 

ویب ڈیسک :بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 12 کچھی بولان سے آزاد رکن میر عاصم کرد گیلو کا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے میر عاصم کرد گیلو کی ملاقات،میر عاصم کرد نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے میر عاصم کرد گیلو اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی۔

میر عاصم کرد گیلو کاکہنا تھاکہ قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کو ہمیشہ ترقی دی۔بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت اور ترقی میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر ن لیگ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہے۔گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔بلوچستان میں دانش سکول بنائیں گے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ،آئی ٹی اور ہنر سکھا کر زندگی میں کامیاب بنائیں گے۔سی پیک کے ذریعے نواز شریف پاکستان خاص طور پر بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔آپ کی حمایت سے پاکستان اور بلوچستان بھر کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

میر عاصم کرد نےملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور سیلاب متاثرین کی مدد پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔پارٹی راہنما ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔