لیاقت چٹھہ کو  25کروڑ میں اوورسیزپاکستانیز نےخریدا،راجہ ریاض کا الزام

لیاقت چٹھہ کو  25کروڑ میں اوورسیزپاکستانیز نےخریدا،راجہ ریاض کا الزام
کیپشن: لیاقت چٹھہ کو  25کروڑ میں اوورسیزپاکستانیز نےخریدا،راجہ ریاض کا الزام

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض احمد  کاکہنا ہے کہ سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کو اوورسیزپاکستانیز نے 25کروڑ میں خریدا،معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سابق کمشنر راولپنڈی نے کل بہت بڑاالزام لگایا۔ 20 سال تک لیاقت چٹھہ کی سروس فیصل آباد میں تھی۔  کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھا ۔ریٹائرمنٹ کے وقت پہ آ کر الزامات لگادیئے۔

راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں پیسہ اور الزامات شروع کردیتے ہیں۔  نگران وزیر داخلہ لیاقت چٹھہ کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالیں۔ ہم اسکی سختی سے تردید کرتے ہیں اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ایک فیصل آباد کا اوورسیز بھی شامل ہے جس کے کہنے پہ سارا ڈرامہ کیا گی۔ موجودہ انتخابات کا نتیجہ ہم قبول کرتے ہیں کل 9 مئی ٹو دوہرانے کی کوشش کی جس میں یہ ناکام ہوئے۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کاکہنا تھاکہ  علی امین گنڈا پور عمران خان کا 9 مئی کا فرنٹ مین تھا۔ اگر علی امین گنڈا پور وزیر اعلی کے پی کے بنا تو یہ لشکر لیکر وفاق پر چڑھائی کرے گا۔ عمران خان اور علی امین گنڈا پور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں سے التجا ہے پاکستان کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔ غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔

راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ  عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ دلوائی۔ پی ٹی آئی کی عادت ہے کہ جہاں ہار جائیں وہاں بیوروکریسی کو خرید کر سازشیں کرواتے ہیں۔ڈی آر او اور دیگر عملہ لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔