سیاسی جماعتیں صرف عوامی مفاد کو ترجیح دیں،بلاول بھٹو

سیاسی جماعتیں صرف عوامی مفاد کو ترجیح دیں،بلاول بھٹو
کیپشن: سیاسی جماعتیں صرف عوامی مفاد کو ترجیح دیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کو چھوڑ کر پاکستان کی عوام کے مفاد میں سوچیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں الیکشن مہم چلائی،ٹھٹھہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دے کر ثابت کردیا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بینظیر بینظیر،الیکشن میں جیتنے پرہم ٹھٹھہ میں جشن منارہے ہیں۔یہ الیکشن میں نے اسلام آباد کی کرسی کیلئے نہیں لڑا،بھائیوں،بہنوں کیلئے لڑرہا تھا،مہنگائی ،غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ۔

 بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کے لیڈر عمر میں تو مجھے سے بڑے ہیں مگر اپنے مفادکیلئے سوچ رہے ہیں۔سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں اگر یہ ماحول رہا تو پاکستان کو بحران سے کون نکالے گا ۔عوام کو روزگارکون دے گا ۔دھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والی جماعتیں آج بھی احتجاج کررہی ہیں۔آج کل بڑا شور ہے فارم 45کا میرے پاس وہ فارم 45ہے جس میں میرے جیالے جیتے،ہمارے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی ہے جہاں ہم جیتے ہیں وہاں پر ن لیگ،تحریک انصاف،ایم کیو ایم کوجتوایاگیا ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خود کو وزیراعظم کا امیدوارنامزد نہ کرو۔ہم نے پاکستان کیلئے سوچنا ہے۔ہمیں پاکستان کو بچانا ہے ۔ ہمیں ایک بار پھر پاکستان کھپے کھپے کا نعر ہ  لگانا ہے۔ہم چاہتے ہیں پاکستان کی عوام کا مسئلہ حل کرسکیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ  سندھ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی پر حملے ہوئے، ہمارے کارکناں کو شہید کیا گیا، لیکن پھر بھی دھاندلی کے الزام ہم پر لگتے ہیں ۔الزام تراشی اور جھوٹیں باتیں کرنا بند کریں، جو کہتا ہے لاڑکانہ میں وہ جیتا ہے میں نہیں اب ان جناب سے پوچھیں آپکو کونسی پولنگ اسٹیشن سے شکایت ہے، آپ  شکایت کریں۔