عین رخصتی کے وقت دلہے کی موت: خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

ایک نیوز: زادواجی زندگی کے لاکھوں سپنے سجائے بارات لیکر دلہنیا لیجانے کیلئے آنے والا دلہا میرج ہال میں مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک آنے سے زندگی کی بازی ہار گیا اور خوشیوں بھر گھر ماتم کدہ بن گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے نواحی گاؤں ستراہ میں شادی ہال کے اندر دُلہے کی موت واقع ہوگئی۔ میرج ہال میں آئی بارات میں دلہا کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دودھ پلائی کی رسم کے دوران مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے دُلہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

جس سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور دلہن کو لیکر جانیوالی بارات دلہے کی میت لیکر واپس روانہ ہوگئی۔