لیگی خاتون ورکر کی دردبھری داستان پر نواز شریف کی راناثناء اللہ کو اہم ہدایات

ایک نیوز: سوات سے آئی خاتون لیگی ورکر کی سنی گئی۔ لاہور میں نوازشریف کے پاس دردبھری داستان لیکر پہنچی تو سابق وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن دفتر میں ملاقات کیلئے بلالیا اور موقع پر راناثناء اللہ کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات ساہنگلہ کے علاقے سے آئی خاتون چار بچوں کے ہمراہ پارٹی دفتر کے باہر شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر آئی۔ نوازشریف پارٹی دفتر پہنچے تو باہر کھڑی خاتون کو دیکھ کر گاڑی رکوا دی۔  

سابق وزیراعظم نے خاتون کو دفتر کے اندر ملاقات کے لیے بلا لیا۔ خاتون کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کے کیس میں پولیس کی جانب سے پکڑا گیا تھا۔ خاتون نے نواز شریف سے اپنے خاوند کی رہائی کی اپیل کردی۔ 

جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو خاتون کے خاوند کی رہائی کروانے کے لیے ہدایات کردیں۔ سوات سے آئی خاتون سلمیٰ بی بی کا شوہر اسکردو جیل میں قید ہے۔ 

سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ میرے چار بچے ہیں اور کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ انہوں نے فریاد کی کہ میرے خاوند کی رہائی کا بندوست کیا جائے۔