خواجہ آصف کی اعلیٰ فوجی حکام کی تین رکنی بینچ کو بریفنگ کی تصدیق 

خواجہ آصف نے اعلیٰ فوجی حکام کی تین رکنی بینچ کو بریفنگ کی تصدیق 
کیپشن: خواجہ آصف نے اعلیٰ فوجی حکام کی تین رکنی بینچ کو بریفنگ کی تصدیق 

ایک نیوز :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلیٰ فوجی حکام کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو بریفنگ کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی،میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار بار بار الیکشن کیلئے موبیلائز  نہیں کرسکتے، بہتر ہوگا الیکشن ایک ہی دن کروائے جائیں۔
خواجہ آصف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ججز کی تقرری میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار سے متعلق بیان کو بھی درست قرار دیا ااور کہا کہ حکومت سے کہا گیا تھا کہ دو ججز کی تعیناتی مان کر عدلیہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں لیکن اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں بلکہ بہت نقصان ہوا۔