وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کرکے وطن واپس آئیں گے

شہبازشریف پیرکوملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔
کیپشن: شہبازشریف پیرکوملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانیہ دورہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

 شہباز شریف دورے  کے آخری روز ملکہ برطانیہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کے روز نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے 3 گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔

شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے ۔

شہبازشریف پیرکوملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔