سپورٹس بورڈ کا ایشین گیمزکیلئےٹیموں کےاخراجات اٹھانےسےانکار

سپورٹس بورڈ کا ایشین گیمزکیلئےٹیموں کےاخراجات اٹھانےسےانکار
کیپشن: Sports Board's refusal to bear the expenses of the teams for the Asian Games

ایک نیوز: پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کیلئے بیس بال اور ہینڈ بال ٹیموں کے اخراجات اٹھانے سے انکار کر دیا، قومی بیس بال ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز میں تین ٹیم ایونٹس کے اخراجات اٹھانے کی حامی بھری ہے جن میں ہاکی، والی بال اور کبڈی شامل جبکہ پی ایس بی نے ہینڈ بال اور بیس بال ٹیموں کو اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 ایشین گیمز کے مختلف ایونٹس کے لیے پاکستان کی جانب سے ساڑھے چار سو کھلاڑی و آفیشلز کی رجسٹریشن ہوئی ہے جس میں سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے تقریبا ڈیڑھ سو کھلاڑیوں و آفیشلز کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد قومی دستے کے اکثر کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔