عام انتخابات:60دن یا90روز میں،فیصلہ عیدکےبعدہوگا

عام انتخابات:60دن یا90روز میں،فیصلہ عیدکےبعدہوگا
کیپشن: عام انتخابات:60دن یا90روز میں،فیصلہ عیدکےبعدہوگا

ایک نیوز: عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ، اتحادی حکومت کی قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے کےلئے اتحادیوں کا اجلاس عید کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل پر غور شروع کر دیا ہے، قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی ،حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کےلیے 9 یا 10اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کررہی ہے۔13اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہونگے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں بھی اس پر غور کیا گیا، وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90دن میں کروانا ہونگے ، 90دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہونگے،حکومت انتخابی مہم کےلیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کےمطابق حتمی فیصلے کےلیے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا ،وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پیرس جاتے لندن مختصر قیام کرینگے جہاں وہ اس معاملے پر نواز شریف سے مشاورت کرینگے، نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات 22جون کومتوقع ہے۔

 یادرہے آئینی مدت پوری ہونے پر60روز میں جبکہ ایک روز قبل بھی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں الیکشن 90 روز بعد ہوگا۔حکومت چاہتی ہےکہ انتخابی مہم کےلئے 60روز کےبجائے90روز ملیں گے ذرائع کے مطابق 90 روز تک بڑھانے کا مقصد۔ انتخابی مہم کو لمبا کھینچنا اور عام عوام Short term memory سے فائدہ اٹھانا ہے۔