ایران میں تعینات پاکستانی سفیر واپس طلب، ایرانی سفیر ملک بدر،سفارتی تعلقات منقطع

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر واپس طلب، ایرانی سفیر ملک بدر،سفارت تعلقات منقطع
کیپشن: The Pakistani ambassador posted in Iran was recalled, the Iranian ambassador was expelled, diplomatic relations were severed

ویب ڈیسک :ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان کے فیصلوں پرعملدرآمد شروع،پاکستانی سفیر مدثرٹیپو آج رات ہی تہران چھوڑ دیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثرٹیپوآج رات تہران سے قطر پہنچ جائیں اور کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

دوسری جانب ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں موجود کسٹم حکام واپس روانہ ہو گئے۔ حکومت پاکستان نے ایران سے تمام سرکاری اشتراک فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو مختصربریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر کی واپسی کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔ 

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ پیغام ایرانی حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ ہم نے انہیں یہ بھی مطلع کیا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں ممکن ہے کہ فی الحال واپس نہ آئیں۔

’ہم نے ان تمام اعلیٰ سطح کے دوروں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری تھے یا طے شدہ تھے۔‘