مالی سال کی پہلی ششماہی: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی

مالی سال کی پہلی ششماہی: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی
کیپشن: First half of fiscal year: Current account deficit narrows significantly

ایک نیوز: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں کم ہو کر 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔ 

 کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال 2023جولائی تا دسمبر 3 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔ دسمبر 2023 میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2022 میں یہ خسارہ 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا۔

نومبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا تھا۔ مالی سال 2023 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب38 کروڑڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال 2022 کے یہ خسارہ 17ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔