نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک 

نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک 
کیپشن: نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک 

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود “برائیڈل کیٹیور وِیک 2023″ میں ریمپ پر واک کی۔
ہر سال کی طرح، رواں سال 2023 کے بھی “برائیڈل کیٹیور وِیک” کا میلہ لاہور میں سج گیا ہے جس میں پاکستان کی نامور شخصیات، ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اسٹارز معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے حُسن کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔
لاہور میں جاری “برائیڈل کیٹیور وِیک 2023″ میں نیلم منیر، مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود، ریشم، صبا قمر، آمنہ الیاس، دورفشان سلیم، لائبہ خان، حرا مانی، ربیکا خان، ایمان علی، زویا ناصر، مومل شیخ، کومل میر، صبا فیصل، فیروز خان، زاویار نعمان، عمران اشرف، مومن ثاقب، سبحان علی، احسن خان، فلک شبیر سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔