پاکستان معاشی بہتری کی طرف گامزن 

پاکستان معاشی بہتری کی طرف گامزن 
کیپشن: Pakistan is moving towards economic improvement

ایک نیوز: ملکی سالمیت کے پیش نظر عسکری قیادت اور وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کا آغاز کر دیا۔ مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 نومبر 2023 کو آئی ایم ایف کی ٹیم نے ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور 2 ہفتے تک پاکستان میں معاشی استحکام کا جائزہ لیا۔ 

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری مل گئی۔ پاکستانی حکام نے مالی سال 2024 میں پاکستان کے جی ڈی پی میں 0.4 فیصد سرپلس حاصل کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ 

ملکی ترقی کے پیش نظر عوام کو قرضوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ کفالت پروگرام کے تحت کمزور طبقے کے 93 لاکھ خاندانوں کو ریلیف اور سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پوائنٹس  57 ہزار سے زائد کے اضافے سے پچھلے دو سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 

سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.15 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2022 میں 2.4 بلین ڈالر کے مقابلے ستمبر 2023 میں 2.5 بلین ڈالر رہا۔ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غیر قانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔