گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ کو غیرقانونی قانون سازی سے روک دیا

گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ کو غیرقانونی قانون سازی سے روک دیا
کیپشن: Governor Punjab stopped caretaker chief minister from enacting illegal legislation

ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ان ایکشن، نگران وزیراعلی پنجاب کو غیر قانونی قانون سازی کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں ترامیم کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کرنے کی ایڈوائس گورنر ہاؤس بھجوائی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب حکومت کی ایڈوائس کو مسترد کردیا ہے۔