190 ملین پاؤنڈ کیس:بشری بی بی 22جون کو طلب

 190 ملین پاؤنڈ کیس:بشری بی بی 22جون کو طلب
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ کیس:بشری بی بی 22جون کو طلب

ایک نیوز :نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،نیب نے بشری بی بی کو 22 جون 11 بجے بطور گواہ دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو نیب کی کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، نیب نے بشری بی بی کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔ نیب اس سے قبل بشری بی بی کو دو بار طلب کر چکا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔