بھارتی فلم’ڈنکی‘کابزنس ماندپڑگیا!

بھارتی فلم’ڈنکی‘کابزنس ماندپڑگیا!
کیپشن: The Indian film "Dinky" has lost its job!

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘کابزنس ماندپڑگیا25دنوں میں صرف 495کروڑکماسکی۔
تفصیلا ت کےمطابق 21دسمبر2023کوفلم’ڈنکی‘پوری دنیامیں ریلیزکی گئی ،جس نےابتدا میں توکامیابی کےپنجےگاڑھےمگراب فلم کابزنس کم ہوناشروع ہوچکاہے۔
فلم کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نے انڈین باکس آفس میں 227 کروڑ جبکہ انٹرنیشنل باکس آفس پر 268 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔
’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔