علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرڈالرز،شراب کی سمگلنگ ناکام

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرڈالرز،شراب کی سمگلنگ ناکام
کیپشن: Allama Iqbal International Airport Smuggling of dollars, alcohol failed

ایک نیوز نیوز:دو روز میں بیرون ملک 14 ہزار ڈالرز کی سمگلنگ روک دی گئی ۔ڈالرز کی پاکستانی روپوں میں مالیت 33 لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم نے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دیں ۔دو روز میں بیرون ملک 14 ہزار ڈالرز کی سمگلنگ روک دی گئی ۔ڈالرز کی پاکستانی روپوں میں مالیت 33 لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔کسٹم حکام نے دبئی سے لاہور آنے والے سے مسافر سے سمگل شدہ شراب کی 32 بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔شراب کی بوتلیں مسافر عقیل پرواز ای کے 622 کے ذریعے لیکر لاہور پہنچا ۔کسٹم حکام نے مسافر کے مشکوک بیگ کی تلاشی لی گئی۔کسٹم نے سمگل شدہ شراب کی بوتلیں قبضے میں لیکر مسافر کیخلاف کارروائی شروع کردی۔