ہزاروں اساتذہ مستقل، وزیر تعلیم مراد راس نے بڑی خوشخبری سنادی

حکومت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (فائل فوٹو)
کیپشن: حکومت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے بڑی خوشخبری سنا دی۔حکومت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
 14 ہزار اساتذہ کو فوری مستقل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو حکومت کا مستقل ملازم بنادیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ صوبائی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق قائم کردہ کمیٹی کیس ٹو اساتذہ کو مستقل کرنے کا جائزہ لے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2014 سے اب تک کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا۔
ایجوکیٹرز کی بھی مستقلی کے لیے 2017 تک کی جانے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔